ون وے کی خلاف ورزی ، بغیر ہیلمٹ سفر پر کارروائی کا فیصلہ

ون وے کی خلاف ورزی ، بغیر  ہیلمٹ سفر پر کارروائی کا فیصلہ

گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر)ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول گوجرانولہ ریجن میاں معظم علی کی شاہراہوں کو محفوظ بنانے کیلئے۔۔۔

سٹی ٹریفک آفیسر گوجرانولہ وسیم اختر کیساتھ میٹنگ ،شاہراہوں خاص طور پر سیالکوٹ بائپاس،معافی والا چوک اور راولپنڈی بائپاس کے علاقہ میں شہریوں کے دوران سفر مسائل کم کرنے کے امور زیر غور لائے گئے ۔ہیلمٹ کے بغیر سفر کرنیوالے موٹر سائیکل سواروں اور ون وے کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت ایکشن لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں