سیالکوٹ :تیز رفتار کالج بس لوڈر رکشہ سے ٹکرا گئی، 4افراد زخمی
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا) تیز رفتار کالج بس لوڈر رکشہ سے ٹکرا گئی، 4افراد زخمی ہوگئے۔۔۔
ریسکیو 1122 سیالکوٹ کو رسول پور بھلیاں، کنگرہ روڈ پر روڈ ٹریفک حادثے کی اطلاع موصول ہوئی، تیز رفتار کالج بس آگے چلنے والے لوڈر رکشہ سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے نتیجے میں26سالہ سلمان علی،30سالہ زمان ،25سالہ شہسوار اور 20سالہ امان زخمی ہوئے ۔ریسکیو ٹیموں نے بروقت موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔