کرپشن اور اختیارات سے تجاوز پر پولیس اہلکاروں کو محکمانہ سزائیں

کرپشن اور اختیارات سے تجاوز  پر پولیس اہلکاروں کو محکمانہ سزائیں

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر)کرپشن اور ڈیوٹی میں غفلت برتنے والے ملازمین کے خلاف سخت ایکشن ،اردل روم میں ٹوٹل 47ملازمین پیش ہوئے۔

 کرپشن اور اختیارات سے تجاوز کرنے سمیت دیگر الزامات پر سزائیں دی گئیں۔ اردل روم کے دوران انکوائری کے بعد کرپشن ثابت ہونے پر ایک ہیڈ کانسٹیبل کو تنزلی عہدہ کے بعد کانسٹیبل بنا دیا گیا،3ملازمین کی تنخواہ میں کمی ، 4ملازمین کو سروس ضبطی کی سزا دی گئی، 9ملازمان کو سنشورکی سزا دی گئی،28 ملازمین کو وارننگ دی گئی اور 4 ملازمین کے خلاف الزام ثابت نہ ہونے پر کاروائی داخل دفتر کر دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں