پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے با وجود رکشوں کے کرائے برقرار

پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی  کے با وجود رکشوں کے کرائے برقرار

لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )انتظامیہ کی نااہلی ،پٹرول،گیس کی قیمتوں میں کمی کے باوجود چنگ چی رکشوں کے کرائے کم نہ ہوسکے۔۔۔

 اطلاعات کے مطابق پٹرول ،گیس کی قیمتیں بڑھنے کے بعد رکشہ ڈرائیوروں نے لالہ موسیٰ سے کھاریاں اور لالہ موسیٰ سے گجرات کا کرایہ 120روپے سے بڑھا کر 150روپے کر دیا تھالیکن پٹرول،گیس کی قیمتیں کم ہونے کے باوجودتاحال 150کرایہ وصول کیاجارہاہے جس سے مسافروں اور رکشہ ڈرائیور وں میں جھگڑے معمول بن گئے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں