امیدوار ایم ایل اے رانا عمر جرال کی اعجاز اللہ خان سے ملاقات

امیدوار ایم ایل اے رانا عمر جرال  کی اعجاز اللہ خان سے ملاقات

وزیرآباد(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) جماعتِ اسلا می کے امیدوار برائے ایم ایل اے حلقہ 38جموں 5،رانا عمر صدیق جرال نے انتخابی مہم کے سلسلے میں مثمن برج وزیرآباد میں چیئرمین راجپوت فیڈریشن پاکستان پیر راجہ محمد اعجاز اللہ خان سے ملاقات کی۔

اس موقع پر حافظ فرحان منیر بٹ،صاحبزادہ محمد رفیق نعیم،نعیم اشرف ودیگر بھی موجود تھے ۔ رانا عمر صدیق جرال نے کہا کہ عوام کے اعتماد سے کامیاب ہو کر تعلیم، صحت، روزگار، بنیادی سہولیات کی فراہمی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں