کوٹلہ عر ب علی خان، ملکہ ، گلیانہ میں گرانفروشی کیخلاف آپریشن
دکاندارو ں کو 2لاکھ روپے سے زائد جرمانے ،خلاف ورزی برادشت نہیں :اے سی کھاریاں
گلیانہ(نامہ نگار )اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل کی ہدایت پر پیرا کھاریاں نے کوٹلہ عرب علی خان، صبور، ملکہ، بھدر اور گلیانہ میں تجاوزات، پٹر ول پمپس اور گراں فروشوں کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا۔آپریشن کے دوران مختلف بازاروں، دکانوں اور پٹر ول پمپس کا معائنہ کیا گیا، سرکاری نرخ ناموں اور حکومتی احکامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا جبکہ خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔
کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 2 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے ۔انتظامیہ کے مطابق اس مہم کا مقصد تجاوزات کا خاتمہ، گراں فروشی کی روک تھام اور عوام کو سرکاری نرخوں پر اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانا ہے ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر کھاریاں احمد شیر گوندل نے کہا کہ عوامی مفاد کے خلاف کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ انہوں نے واضح کیا کہ تجاوزات، گراں فروشی اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی تاکہ شہریوں کو ریلیف فراہم کیا جا سکے اور حکومتی احکامات پر مکمل عملدرآمد یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments