سابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر چٹھہ کی درخواست ضمانت منظور
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر ) میونسپل کارپوریشن کی 11مرلہ اراضی کی فروخت کیلئے شہری سے لاکھوں روپے لینے کا مقدمہ ۔
انسداد رشوت ستانی کی سپیشل کورٹ نے سابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر چٹھہ کی ضمانت کی درخواست منظور کر لی ، مچلکوں کی ادائیگی پر جیل سے رہا کرنے کا حکم دیدیا ۔ تفصیل کے مطابق اینٹی کرپشن کی سپیشل کورٹ میں سنٹرل جیل میں بند سابق چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن حیدر چٹھہ نے ضمانت پر رہا کرنے کی درخواست دائر کر رکھی تھی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments