گریجوایٹ کالج برائے خواتین پھالیہ میں بی ایس اکنامکس اور انگلش پروگرام کی منظوری
پھالیہ(نامہ نگار)گورنمنٹ گریجوایٹ کالج برائے خواتین پھالیہ نے ایک اور سنگ میل حاصل کر لیا۔
پرنسپل ساجدہ پروین نے بتایا کہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین میں بی ایس اکنامکس اور بی ایس انگلش کے پروگراموں کی منظوری دے دی گئی ہے ،اس اہم بیش رفت کے بعد اب طالبات بی ایس انگلش،(پانچویں سمسٹر میں بھی داخلہ حاصل کر سکتی ہیں،انہوں نے مزید بتایا کہ ہمارا ادارہ پنجاب یونیورسٹی سے الحاق شدہ ہے اور اس سہولت سے طالبات کو دوسرے شیروں میں جا کر بھاری اخراجات برداشت نہیں کرنا پڑیں گے اور نہ ہی پرائیویٹ اداروں کی مہنگی فیسیں ادا کر نا پڑیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments