عوامی شکایات کے حل کیلئے ادروں کو پابند کیا جائیگا:سید پرویز

عوامی شکایات کے حل کیلئے ادروں کو پابند کیا جائیگا:سید پرویز

شہریوں کی شکایات کا موبائل نمبروں پر فیڈ بیک ملے گا:تتلے عالی میں کھلی کچہری

تتلے عالی(نامہ نگار )ریجنل صوبائی محتسب گوجرانوالہ سید پرویز عباس نے کہا ہے کہ عوامی شکایات کے حل کیلئے متعلقہ ادروں کو پابند کیا جائیگا کہ وہ ان کے فوری حل کیلئے اقدامات کو یقینی بنائیں،آپ کی شکایات موبائل نمبروں پر باقاعدہ فیڈ بیک ملے گا،حل تک عملہ سے رابطہ میں رہیں وہ گزشتہ روز دفتر یونین کونسل تتلے عالی میں منعقدہ کھلی کچہری میں گفتگو کر رہے تھے ۔ آفیسر محمد ارشد ورک،انجم حنیف چیمہ،ملک محمد اویس،قانون گورانا محمد اسلم سیکر ٹری یونین کونسل افتخار احمد ورک بھی ہمراہ تھے۔

کھلی کچہری میں ملت ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر رانا علی حسن خاں،جنرل سیکرٹری شاہد جاوید ،سابق چیئرمین چودھری محمد وارث،وائس چیئر مین چودھری محمد ارشد کھرل،رہنماجماعت اسلامی رانا نعیم خاں ودیگر معززین علاقہ نے محتسب اعلیٰ کے روبرو پیش ہوکر مسائل زبانی بتائے اور درخواستیں بھی جمع کروائیں محتسب اعلیٰ نے مسائل کے حل کا یقین دلایا ۔محتسب کو کامونکی روڈ سیم نالہ کی صفائی،پل کی تعمیر،مریم نواز کلینک کی بطور آر ایچ سی اپ گریڈیشن،یونین کونسل دفتر کا قیام،سیوریج سسٹم کی بحالی،گلیوں کو پختہ کرنے سمیت دیگر مسائل شامل ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...