انسانی سمگلر کو12سال قید با مشقت ،5لاکھ روپے جرمانہ

انسانی سمگلر کو12سال قید با مشقت ،5لاکھ روپے جرمانہ

رؤف نے شہریوں کو جرمنی بھجوانے کا جھانسہ دے کر 47لاکھ روپے بٹورے

گوجرانوالہ (نیوز رپورٹر)ایف آئی اے گوجرانوالہ زون کی عدالت نے انسانی سمگلنگ کے سنگین مقدمے میں ملوث مجرم کو مجموعی طور پر 12 سال قیدِ بامشقت اور 5لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔ سپیشل جج سینٹرل نمبر 2گوجرانوالہ نے سال 2024 کے مقدمہ نمبر 748/2024کا فیصلہ سناتے ہوئے جرم ثابت ہونے پر ملزم محمد رؤف کو سزا کا حکم جاری کیا۔ملزم محمد رؤف نے ایک شہری سے اس کے بھانجے اور بہنوئی کو ملازمت کے سلسلے میں جرمنی بھجوانے کا جھانسہ دے کر 47 لاکھ روپے کی خطیر رقم بٹوری تھی تاہم ملزم نے انہیں جرمنی بھیجنے کے بجائے غیر قانونی طور پر آذربائیجان اور قازقستان بھجوا دیا، جہاں دونوں متاثرہ شہری قازقستان میں غیر قانونی داخلے پر گرفتار ہوئے اور بعد ازاں انہیں ڈی پورٹ کر کے پاکستان واپس بھیج دیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...