محکمہ زراعت کی دھان کی پیداوار بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپ

محکمہ زراعت کی دھان کی پیداوار  بڑھانے کیلئے تربیتی ورکشاپ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)محکمہ زراعت توسیع گوجرانوالہ اور فوجی فرٹیلائزرز کمپنی لمیٹڈ کے تعاون سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ۔

محکمہ کی طرف سے ڈاکٹر شکیل ڈائریکٹر زراعت توسیع گوجرانوالہ ڈویژن، طارق جاوید ہیڈ فارم ایڈوائزری ایف ایف سی ،محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف، کھاد ڈیلرز اور زمینداروں نے شرکت کی۔ غلام غوث ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ نے زمینداروں کو دھان میں ممنوعہ زہروں اور بیماری اور کیڑوں سے متعلق آگاہی دی۔ ڈاکٹر مظہر فرید نے دھان کی پیداواری ٹیکنالوجی سے آگاہ کیا۔ غلام فرید اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت نے دھان میں متوازن کھادوں جڑی بوٹیوں کے تدارک سے آگاہی دی ۔آخر میں ڈاکٹر شکیل نے زرعی افسروں کو ماڈرنائزیشن ایگریکلچر ایکسٹینشن سروسز پنجاب کے تحت لیپ ٹاپ تقسیم کیے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...