نان ، روٹی کی مقررہ قیمتوں پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت
خلاف ورزی پر کاروبار بند،سخت کارروائی کی جائیگی:اے ڈی سی شبیر بٹ
گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر‘ نیوز رپورٹر)ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہیڈکوارٹر شبیر بٹ نے اجلاس کی صدات کرتے تمام اسسٹنٹ کمشنرزاور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو نان اور روٹی کی مقررہ نرخوں پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کرتے کہا کہ خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی کی جائیگی۔ انہوں نے نان بائی ایسوسی ایشن کو خبر دار کیاکہ مقررہ قیمت سے زائد وصولی یا وزن میں کمی پر کاروبار فوری سیل کردیا جائیگا۔تمام تندور مالکان یقینی بنائیں کہ روٹی کا وزن 100 گرام اور قیمت 14 روپے جبکہ نان کا وزن 120گرام ہو۔ تمام تندوروں اور ہوٹلز پر مقررہ قیمتوں کی فلیکس نمایاں آویزاں کی جائیں ۔ کسی کو مصنوعی مہنگائی نہیں کرنے دینگے ،شہری گرانفروشی یا ناجائز منافع خوری کی شکایات پر ٹول فری نمبر 0800-02345یا ضلعی کنٹرول روم 055-9200070 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔ ضلع بھر میں آٹا 10 کلو آٹاکے گرین تھیلے وافر مقدار میں دستیاب ہیں ۔نان بائی ایسوسی ایشن نے ضلع بھر میں مقررہ قیمت پر روٹی کی فروخت کی یقین دہانی کرائی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments