ماس ٹرانزٹ منصوبہ کے کام‘ 6سے 9گھنٹے بجلی بند رہی
اندرون شہر صبح 6سے 3بجے تک بجلی بندرہنے سے شہری پریشان ہوتے رہے
گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر)ماس ٹرانزٹ منصوبے کے ترقیاتی کاموں اور بجلی ترسیل لائنوں کی منتقلی کے باعث گیپکو کے ضلع گوجرانوالہ میں 118 فیڈرز سے بجلی مسلسل 6سے 9گھنٹے بند رہی۔ ترسیلی لائنوں کی مرمت اور شفٹنگ کا عمل شدید گرمی میں جاری رکھا گیا ۔ اندرون شہر بجلی کی سپلائی کرنے والے تمام فیڈرز کی بجلی صبح چھ سے دوپہر 12اور 3بجے تک بند رکھی گئی۔ شاہین آباد گرڈ سٹیشن ،کالج روڈ گرڈ سٹیشن،عالم چوک گرڈ سٹیشن اور کھیالی گرڈ سٹیشن سے منسلک 118 فیڈرز کی بجلی بند رکھی گئی جس سے شہری اور کاروباری حلقے پریشان ہورتے رہے جبکہ گیپکو کے مطابق ترقیاتی کاموں کے باعث جی ٹی روڈ سے ملحقہ فیڈرز کی منتقلی اور سالانہ مینٹی نینس پر بجلی بند رہی، مرمت کے کام کیلئے پرمٹ شیڈول کی باقاعدہ منظوری کی گئی اور کام مکمل ہوتے ہی بجلی بحال کردی گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments