بیوائووں ‘یتیموں کیلئے رحمت کارڈ ـ انقلابی پروگرام ‘عرفا ن سندھو

بیوائووں ‘یتیموں کیلئے رحمت کارڈ ـ انقلابی پروگرام ‘عرفا ن سندھو

رحمت کارڈ سے 50ہزار مستحق خواتین ‘یتیم بچوں کو ایک ایک امداد دی جائیگی

حافظ آباد(نمائندہ دنیا،نامہ نگار)صوبائی سیکرٹری زکوٰۃ و عشر پنجاب عرفا ن سندھو کا کہنا ہے کہ بیوہ خواتین اور بے سہارا یتیم بچوں کیلئے مالی امداد کا ـ رحمت کارڈ ـ پروگرام کا آغاز حکومت پنجاب کا انقلابی پروگرام ہے ۔اسکے ذریعے صوبہ بھر کے 50 ہزار مستحق بیوہ خواتین اور بے سہارایتیم بچوں کو ایک ایک لاکھ روپے مالی امداد دی جائیگی ۔ رحمت کارڈ پروگرا م کیلئے مفت آن لائن رجسٹریشن کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے حافظ آباد ضلعی دفتر کے د ورہ پر کیا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو تنویریاسین ،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ گوجرانوالہ افضل رانجھا اور ڈسٹرکٹ زکوٰۃ آفیسر میاں ثنا اﷲ بھی موقع پر موجو د تھے ۔ صوبائی سیکرٹری کا کہنا تھا کہ رحمت کارڈ پروگرام کیلئے کوئی فیس مقرر نہیں کی گئی ۔مستحق بیوہ خواتین اور دیگر افرا د اپنے موبائل سے بھی با آسانی رجسٹریشن کروا سکیں گے ۔رجسٹریشن میں کسی قسم کی دشواری پرمحکمہ زکوٰۃ پنجاب کی ہیلپ لائن 1077یا ضلعی دفتر سے رابطہ کیا جا سکتا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...