ڈسکہ:رکشہ ریس پر جوا کھیلنے والے 10افراد کیخلاف مقدمہ، 3گرفتار

 ڈسکہ:رکشہ ریس پر جوا کھیلنے والے  10افراد کیخلاف مقدمہ، 3گرفتار

ڈسکہ (نامہ نگار) تھانہ سٹی پولیس نے رکشوں کی ریس پر جوا کھیلنے والے 10 افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا،

جبکہ تین رکشہ ڈرائیوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔پولیس کے مطابق تھانہ سٹی کے علاقے غلہ منڈی میں رکشہ ڈرائیور فیاض، رزاق، سلمان، یونس، کامی، علی، علیم، کاشی، عتیق اور دیگر رکشوں کی ریس پر جوا کھیل رہے تھے ۔ مخبرِ خاص کی اطلاع پر پولیس نے چھاپہ مار کر ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی۔کارروائی کے دوران رکشہ ڈرائیور رزاق، فیاض اور سلمان کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ دیگر سات ملزم فرار کامیاب ہو گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...