واہنڈو:نشہ آور کیپسول کھانے سے نوجوان جاں بحق
بقاپورکے ثاقب نے سٹورسے کیپسول خریدا،رورل ہیلتھ سنٹرمیں دم توڑگیا
کامونکے (نامہ نگار) 18سالہ نوجوان مبینہ طور پر نشہ آور کیپسول کھانے سے جاں بحق ہو گیا۔ کامونکے کے نواحی گاؤں بقاپور کا رہائشی 18سالہ ثاقب گزشتہ رات واہنڈو بازار میں واقع ایک میڈیکل سٹور سے مبینہ طور پر نشے کیلئے استعمال ہونیوالا کیپسول خرید کر کھا گیا، جس کے کچھ ہی دیر بعد اس کی حالت غیر ہو گئی۔اہل خانہ نے اسے تشویشناک حالت میں رورل ہیلتھ سینٹر واہنڈو منتقل کیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments