کار کے چیک ڈس آنر بیکری کا جھانسہ دے کر 13لاکھ روپے ہتھیانے کا مقدمہ
تتلے عالی (نامہ نگار) دھوکہ دہی اور فراڈ کے دو مختلف واقعات میں تین افراد کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے۔
پہلے واقعہ میں تتلے عالی کے رہائشی رحمت علی سے کار خریدنے کے بعد 25 لاکھ روپے کے چیک دیے گئے ، تاہم بینک میں پیش کرنے پر چیک ڈس آنر ہو گئے ۔ پولیس نے رحمت علی کی درخواست پر شفقت علی اور اسد علی کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔دوسرے واقعہ میں لنج کے رہائشی عبدالوحید کو بیکری کا کاروبار شروع کرانے کا جھانسہ دے کر 13 لاکھ روپے وصول کرنے کے الزام میں عبدالرؤف سکنہ لاہور کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments