زیادتی کا ملزم پولیس حراست سے فرارکی کوشش میں زخمی ،دوبارہ گرفتار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) تھانہ صدر کامونکی کے علاقے میں 26سالہ ذہنی معذور لڑکی سے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نامزد ملزم کو پولیس حراست سے فرار ہونے کی کوشش کے دوران زخمی حالت میں دوبارہ گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم عادل جسمانی ریمانڈ پر تھا اور تفتیش کے سلسلے میں اسے اپنے ایک مبینہ ساتھی کی نشاندہی اور گرفتاری کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔ اس دوران راستے میں چار نامعلوم مسلح افراد نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی اور ملزم کو چھڑا کر فرار ہو گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ہونے کی کوشش کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں ملزم عادل زخمی ہو گیا۔ جسے دوبارہ گرفتار کرکے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments