بیوی پر تشدد‘فائرنگ و دھمکیاں‘خاوند سمیت 3 افراد کیخلاف مقدمہ
راہوالی (نمائندہ دنیا) خاوند کی جانب سے بیوی پر مبینہ تشدد، فائرنگ اور جان سے مارنے کی دھمکیوں پر پولیس نے خاوند اور اس کے دو بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔
پولیس کے مطابق گگھڑ منڈی کی رہائشی ساجدہ بی بی کی دس سال قبل محمد تنویر ولد محمد صدیق، سکنہ رڈیالہ وڑائچ، سے شادی ہوئی تھی۔ خاتون نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ چار روز قبل اس کا خاوند گھر آیا اور آتے ہی گالم گلوچ شروع کر دی۔ وجہ پوچھنے پر وہ مشتعل ہو گیا اور اسے تشدد کا نشانہ بنایا، چہرے پر تھپڑ مارے ، بال پکڑ کر گھسیٹا اور بعد ازاں پسٹل نکال کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں۔ خاتون کے مطابق ملزم نے ایک فائر بھی کیا، جس پر وہ جان بچا کر موقع سے فرار ہو گئی۔مدعیہ نے مزید الزام عائد کیا کہ اس سے قبل بھی اس کا خاوند محمد تنویر اپنے بھائیوں محمد قدیر اور محمد عاصم کے ہمراہ اسے تشدد کا نشانہ بنا چکا ہے ۔کینٹ پولیس نے ساجدہ بی بی کی رپورٹ پر محمد تنویر اور اس کے دونوں بھائیوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments