گجرات:برساتی نالے سے 12 سالہ نامعلوم بچے کی لاش برآمد

 گجرات:برساتی نالے سے  12 سالہ نامعلوم بچے کی لاش برآمد

گجرات (سٹی رپورٹر) گجرات کے علاقے چک بہرام، ڈھلی والہ دربار کے قریب واقع برساتی نالے سے تقریباً 12 سالہ نامعلوم بچے کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور کارروائی کرتے ہوئے لاش کو نالے سے باہر نکال لیا۔پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور ضروری قانونی کارروائی شروع کر دی۔ تاحال بچے کی شناخت نہیں ہو سکی۔ پولیس کے مطابق قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ بچے کی شناخت اور واقعے کی وجوہ جاننے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...