انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک مفرور 3 اشتہاری ملزم گرفتار

انٹرپول کی مدد سے بیرون ملک مفرور 3 اشتہاری ملزم گرفتار

ملزم ندیم، احمد اور زوہیب قتل، اغوا برائے تاوان اوردیگر سنگین جرائم میں ملوث

گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) سپیشل آپریشن سیل نے انٹرپول کے تعاون سے بڑی کارروائی کرتے ہوئے سنگین جرائم میں ملوث بیرون ملک مفرور تین خطرناک اشتہاری ملزموں کو گرفتار کر لیا۔انچارج سپیشل آپریشن سیل خالد نواز وریاء کے مطابق گرفتار ملزموں میں ندیم، احمد اور زوہیب شامل ہیں، جو قتل، اغوا برائے تاوان اور دیگر سنگین جرائم کے متعدد مقدمات میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے ۔

انہوں نے بتایا کہ ملزمان سنگین وارداتوں کے بعد قطر اور دبئی فرار ہو گئے تھے ۔ انٹرپول کے ذریعے جاری ریڈ نوٹس اور بین الاقوامی تعاون کی بدولت ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔ گرفتار افراد کا تعلق گجرات اور سیالکوٹ سے ہے ، جنہیں مزید قانونی کارروائی کے لیے متعلقہ تھانوں کی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے ۔اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول اور دیگر متعلقہ اداروں کے تعاون سے کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ تاکہ قانون سے فرار ہونے والے عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جا سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...