برٹش اپلائیڈ کالج ام القیوین کی گریجویشن تقریب‘ طلبہ میں اسناد تقسیم
گجرات (سٹی رپورٹر) برٹش اپلائیڈ کالج ام القیوین، جو ٹیزسائیڈ یونیورسٹی، برطانیہ کا منظور شدہ تعلیمی مرکز ہے، کے زیرِ اہتمام بیچلر ڈگری کے طلبہ کی چھٹی گریجویشن تقریب 29 جون 2026ء کو ام القیوین کلچرل ہال میں نہایت وقار، جوش و خروش اور تعلیمی شان و شوکت کے ساتھ منعقد ہوئی۔
تقریب کے مہمانانِ خصوصی میں ام القیوین کے ڈپٹی رولر شیخ احمد بن سعود بن راشد المعلا، میجر جنرل شیخ راشد بن احمد المعلا، کمانڈر اِن چیف ام القیوین پولیس، سمیت دیگر ممتاز شخصیات شامل تھیں۔ برٹش اپلائیڈ کالج ام القیوین متحدہ عرب امارات کا ایک معیاری تعلیمی ادارہ ہے ، جہاں پاکستان، بنگلہ دیش، بھارت ‘اردن اور متحدہ عرب امارات سمیت مختلف ممالک کے طلبہ زیرِ تعلیم ہیں۔ تقریب کے دوران بیچلر ڈگری مکمل کرنے والے طلبہ میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments