پی پی کا ایل اے 38جموں 5میں بھرپور انتخابی مہم کا اعلان

پی پی کا ایل اے 38جموں 5میں بھرپور انتخابی مہم کا اعلان

راجہ شاہد اقبال کو کامیاب بنانے کیلئے ڈور ٹو ڈور مہم شروع کرینگے :آصف بشیر

گجرات (سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 38 جموں 5 کے امیدوار راجہ شاہد اقبال کی انتخابی مہم کے سلسلے میں پیپلزپارٹی گجرات کا اہم مشاورتی اجلاس اسکائی ویز ریسٹورنٹ کھاریاں میں منعقد ہوا۔اجلاس کے مہمانِ خصوصی سابق رکن صوبائی اسمبلی اور پیپلزپارٹی گوجرانوالہ ڈویژن کے صدر آصف بشیر بھاگٹ تھے ، جبکہ سابق وفاقی پارلیمانی سیکرٹری ثمینہ فخر مشتاق پگانوالہ اور پارٹی رہنما عبدالرزاق سلیمی نے بھی خصوصی شرکت کی۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی کسان ونگ ضلع گجرات کے صدر چودھری عرفان مہدی، مہر محمد اسلم، ظفر محمود بھٹی، شفیق امجد سمیت دیگر رہنماؤں اور کارکنوں نے شرکت کی۔شرکا سے خطاب کرتے ہوئے آصف بشیر بھاگٹ نے کہا کہ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر راجہ شاہد اقبال کی بھرپور انتخابی مہم چلائی جائے گی اور انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔ انہوں نے کارکنوں کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر ڈور ٹو ڈور رابطہ مہم کا آغاز کریں پیپلزپارٹی آزاد کشمیر کے انتخابات میں کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائے گی۔ تقریب سے چودھری عرفان مہدی، ملک مشتاق، شفیق امجد اور دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا، جبکہ شرکا کے اعزاز میں ظہرانے کا بھی اہتمام کیا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...