احمد نگر چٹھہ:انتظامیہ کی مبینہ عدم توجہی ، گرانفروشی عروج پر

احمد نگر چٹھہ:انتظامیہ کی مبینہ عدم توجہی ، گرانفروشی عروج پر

سرکاری نرخ نامے نظرانداز، اشیائے ضروریہ من مانے داموں فروخت

احمد نگر چٹھہ (نمائندہ دنیا) احمد نگر اور گردونواح میں انتظامیہ کی مبینہ عدم توجہی کے باعث گرانفروشی عروج پر پہنچ گئی ہے ، جہاں سرکاری نرخ نامے صرف کاغذوں تک محدود ہو کر رہ گئے ہیں اور دکاندار اشیائے ضروریہ من مانے داموں فروخت کر رہے ہیں۔شہریوں کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے مقرر کردہ نرخوں کے برعکس بازاروں میں دودھ 200روپے ، دہی 250 روپے ، چھوٹا گوشت 2ہزار 800روپے اور بڑا گوشت 1 ہزار 400روپے فی کلو تک فروخت کیا جا رہا ہے ، جبکہ پرائس کنٹرول کا مؤثر نظام دکھائی نہیں دیتا۔

عوامی حلقوں نے الزام عائد کیا کہ قصاب اور دیگر دکاندار سرکاری نرخ ناموں کو نظر انداز کرتے ہوئے کھلے عام منافع خوری کر رہے ہیں، جس کے باعث عام شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ شہریوں نے انتظامیہ کی کارکردگی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریٹ لسٹیں صرف سوشل میڈیا اور کاغذی کارروائی تک محدود ہیں۔ اگر سرکاری نرخ واقعی نافذ ہیں تو انتظامیہ ان دکانوں کی نشاندہی کرے جہاں اشیائے ضروریہ مقررہ نرخوں پر دستیاب ہیں۔ ڈپٹی کمشنر ، اسسٹنٹ کمشنر وزیرآباد اور دیگر متعلقہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو عملی طور پر متحرک کریں اور گرانفروشوں کیخلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لا کر عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کیا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...