آزاد کشمیر انتخابات میں ن لیگ کلین سویپ کرکریگی :ثمرین اختر کھوکھر

آزاد کشمیر انتخابات میں ن لیگ  کلین سویپ کرکریگی :ثمرین اختر کھوکھر

گوجرانوالہ (سٹی رپورٹر) سیاسی و سماجی رہنما ثمرین اختر کھوکھر نے کہا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں مسلم لیگ (ن) کا پلڑا بھاری ہے اور۔۔۔

 وزیراعظم محمد شہباز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی عوام دوست اور فلاحی پالیسیوں کی بدولت جماعت کلین سویپ کر سکتی ہے ۔انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ گوجرانوالہ مسلم لیگ (ن) کا مضبوط گڑھ ہے اور یہاں سے محمد اسماعیل گجر آزاد کشمیر اسمبلی کی نشست باآسانی جیت جائیں گے ۔ مسلم لیگ (ن) پاکستان کی خالق جماعت ہے اور ملک میں ترقی و خوشحالی کی ضامن بھی ہے ۔ مقامی قیادت، جن میں مدثر قیوم ماہر، سابق رکن قومی اسمبلی نواز چوہان، رکن پنجاب اسمبلی چودھری اقبال گجر اور سابق صوبائی وزیر سمیت دیگر رہنما شامل ہیں، انتخابی کامیابی کے لیے بھرپور انداز میں سرگرم ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...