موٹرسائیکل اور کار میں تصادم کم عمر لڑکے سمیت 2افراد زخمی
رحیم یارخان(نمائندہ خصوصی )لاپرواہی کے باعث موٹر سائیکل اور کار کے درمیان تصادم’ کم عمر لڑکے سمیت دو افراد شدید زخمی’ طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
تفصیل کے مطابق گزشتہ روز نواحی علاقہ وڈا واہ میں موٹر سائیکل اور کار آپس میں ٹکرا گئے ’ تصادم کے نتیجے میں 15 سالہ محمد عزیر اور 46 سالہ محمد اسماعیل شدید زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں میں 15 سالہ محمد عزیر کا تعلق سکنہ چک 106ون ایل باغو بہار اور 46 سالہ محمد اسماعیل کا تعلق کوٹلہ پٹھان خان پور سے ہے ۔ اطلاع پاکر ریسکیو ٹیم موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرہسپتال منتقل کردیاجہاں انہیں طبی نگہداشت فراہم کی جارہی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments