ڈیرہ بکھا ، رکشہ نہر میں جاگرا،خاتون ڈوب کر جاں بحق

ڈیرہ بکھا ، رکشہ نہر میں جاگرا،خاتون ڈوب کر جاں بحق

شوہر ،بیٹی کو بچالیا گیا،خاتون کی لاش نہ مل سکی، زخمی ہسپتال داخل

بہاولپور(سٹیرپورٹر ) ڈیرہ بکھا،رکشہ بے قابو ہوکرنہرمیں جاگرا،خاتون پانی میں ڈوب گئی شوہرزخمی ہوگیا ریسکیوزرائع کے مطابق گزشتہ روز ٹبی صادق آبادڈیرہ بکھا بہاولپورکے قریب ایک شخص خضرعباس ولد غلام یاسین عمر22 سال،سکنہ ٹبی صادق آباد اپنی فیملی کے ہمراہ چنگ چی رکشہ پر گھاس کاٹنے کی غرض سے جا رہا تھا۔ راستے میں پل کراس کرتے ہوئے سامنے سے آنے والے موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کے دوران چنگ چی رکشہ بے قابو ہو کر نہر میں جا گرا۔ رکشہ میں میاں، بیوی اور ان کی بیٹی سوار تھے ۔ مقامی افراد نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بچی اور اس کے والد کو نہر سے بحفاظت نکال لیا، جبکہ خاتون نوربی بی زوجہ خضرعباس عمر25 سال پانی میں ڈوب گئیں۔ رکشہ ڈرائیور کے پاؤں پر گہرا زخم آیا، جسے موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کیلئے ڈیرہ بکھا ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔جبکہ ڈوبنے والی خاتون کی تلاش کیلئے سرچ اینڈ ریسکیو اپریشن جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...