زیادتی کیس ‘خاتون عدالت میں بیان سے منحرف‘مقدمہ درج

 زیادتی کیس ‘خاتون عدالت میں بیان سے منحرف‘مقدمہ درج

مدعی محمد رفیق، خاتون اور اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے

لدھیوالہ وڑائچ / عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) لدھیوالہ وڑائچ میں دس روز قبل درج ہونے والے مبینہ زیادتی کے مقدمے میں نیا موڑ آ گیا، جہاں متاثرہ خاتون عدالت میں اپنے سابقہ بیان سے منحرف ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے مدعی مقدمہ، اس کے بیٹے اور خاتون کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے ۔پولیس کے مطابق محلہ پھلا والا کے رہائشی محمد رفیق نے دس روز قبل تھانہ لدھیوالہ وڑائچ میں دودھ فروش عمیر کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرایا تھا۔ درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ ملزم نے اس کی بہو کو مبینہ طور پر اسلحہ کے زور پر اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنایا۔پولیس نے مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم عمیر کو گرفتار کر لیا تھا، تاہم بعد ازاں خاتون نے عدالت میں بیان دیا کہ اس کے ساتھ کوئی زیادتی نہیں ہوئی اور ملزم کو رہا کیا جائے ، جس کے بعد ملزم کو قانونی کارروائی کے مطابق رہا کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ بعد ازاں مدعی محمد رفیق، خاتون اور اس کے شوہر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...