ڈی پی او بہاولنگرکی تھانہ گھمنڈ پور میں کھلی کچہری، مسائل موقع پر حل کرنے کے احکامات
منچن آباد (تحصیل رپورٹر )ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بہاولنگر محمد عمران نے شہریوں کو انصاف کی فوری فراہمی اور پولیس و عوام کے درمیان فاصلے مٹانے کے لیے تھانہ گھمنڈ پورمیں کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
کھلی کچہری میں معززین علاقہ، تاجر برادری اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اور اپنے مسائل ڈی پی او کے سامنے پیش کیے ۔ ڈی پی او نے شہریوں کی شکایات کو فرداً فرداً سنا اور موقع پر موجود افسران کو حل کیلئے ٹائم لائن مقرر کر کے احکامات جاری کیے ۔ ڈی پی او محمد عمران نے واضح کیا کہ عوام کو پریشان کرنیوالے افسران اور اہلکاروں کی محکمہ میں کوئی جگہ نہیں ہے ۔ انہوں نے پولیس افسران کو ہدایت کی کہ مقدمات کی تفتیش سو فیصد میرٹ پر کی جائے اور کسی کے ساتھ ناانصافی نہ ہو۔ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیوں کو مزید تیز کرنے کا حکم دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments