پولیس حراست سے چھڑایا ملزم فرار کے دوران زخمی ہو گیا

پولیس حراست سے چھڑایا ملزم فرار کے دوران زخمی ہو گیا

ملزم عدیل کو برآمدگی کیلئے لے جایا جا رہا تھا ،4مسلح افراد نے چھڑا لیا

کامونکے (نمائندہ دنیا)صدر پولیس کی حراست سے چھڑایا گیا ایک ملزم مبینہ طور پر فرار کے دوران موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی ہو گیا، جبکہ اس کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس کے مطابق گزشتہ رات محلہ شریف پورہ کے رہائشی ملزم عدیل کو برآمدگی کے لیے لے جایا جا رہا تھا کہ درگاہ پور پلی کے قریب دو موٹر سائیکلوں پر سوار چار مسلح افراد نے پولیس وین پر مبینہ طور پر فائرنگ کر کے ملزم کو چھڑا لیا اور فرار ہو گئے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ تعاقب کے دوران کچھ فاصلے پر تیز رفتاری کے باعث ایک موٹر سائیکل بے قابو ہو کر گر گئی، جس کے نتیجے میں ملزم عدیل شدید زخمی ہو گیا اور اس کی ٹانگ ٹوٹ گئی، جبکہ اس کے ساتھی موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔پولیس کے مطابق زخمی ملزم موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ اسے طبی امداد کے لیے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال گوجرانوالہ منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ فرار ہونے والے ملزمان کی تلاش جاری ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...