دورانِ گشت دو مشتبہ افراد گرفتار، پستول اور گولیاں برآمد

دورانِ گشت دو مشتبہ افراد  گرفتار، پستول اور گولیاں برآمد

راہوالی (نامہ نگار)پولیس نے دورانِ گشت دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بغیر لائسنس 30 بور پستول اور پانچ زندہ گولیاں برآمد کر لیں۔

اے ایس آئی محمد نواز ڈی سی کالونی مین گیٹ کے قریب اہلکاروں کے ہمراہ ناکہ بندی پر موجود تھے کہ سروس روڈ کی جانب سے آنے والے دو مشتبہ افراد پولیس کو دیکھ کر واپس مڑ گئے ۔ اس پر پولیس نے انہیں حراست میں لے لیا۔گرفتار افراد کی شناخت گلشاد ولد محمد نواز قوم بھٹی اور معیز ولد محمد آصف، دونوں ساکنان ڈی سی کالونی، کے نام سے ہوئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...