پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ عوام پر معاشی حملہ ،عثمان ڈار
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )سابق مشیر برائے وزیراعظم امور نوجوانان محمد عثمان ڈار نے کہا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ اضافہ عوام پر معاشی حملہ ہے ،
پاکستان تحریک انصاف حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں روزانہ کیے جانیوالے اضافے کی شدید مذمت کرتی ہے ۔ حکومت نے عوام کو روزانہ مہنگائی کے عذاب میں مبتلا کر دیا ہے ۔ ہر صبح عوام کو ریلیف نہیں بلکہ نئے پٹرول بم کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، جس کا براہ راست اثر گھر کے بجٹ، ٹرانسپورٹ، اشیائے ضروریہ، زراعت، صنعت اور کاروبار پر پڑتا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments