فیز3کے منصوبے کے تحت جدیدمشینری لالہ موسیٰ پہنچ گئی
مشینری وصول کی اورسکرمشین کی چابی میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ حکام کے حوالے
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا )لالہ موسیٰ میں ورلڈ بینک ترقیاتی پروگرام کے فیز3کے منصوبے کے تحت جدیدمشینری لالہ موسیٰ پہنچ گئی،ایم این اے چوہدری نصیراحمدعباس سدھو کی طرف سے صدرمسلم لیگ(ن) لالہ موسیٰ سجاداحمدبٹ نے مشینری وصول کی اورسکرمشین کی چابی میونسپل کمیٹی لالہ موسیٰ حکام کے حوالے کی،اس موقع پر سابق چیئرمین چوہدری صغیراحمدایڈووکیٹ،کوارڈی نیٹر بلدیہ سیٹھ محمدطفیل، ڈپٹی کوارڈی نیٹر سیف یعقوب قریشی سمیت مسلم لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد موجودتھی،سکر مشین دفتر میونسپل کمیٹی دفتر پہنچنے پر مشین پر گلپاشی کی گئی اور ڈرائیور کو پھولوں کے ہاراورمالائیں پہناکر استقبال کیاگیا،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر مسلم لیگ(ن) لالہ موسیٰ سجاداحمدبٹ نے کہاکہ ورلڈپروگرام کے تحت 5ارب40کروڑ کے منصوبے فیزٹو اور فیزون کا افتتاح ہوچکا ہے اور فیز 3میں صفائی کیلئے 8مشینیں شامل ہیں جس کی پہلی (سکرمشین) آج لالہ موسیٰ پہنچ گئی ہے باقی مشینری بھی آنیوالے دنوں میں لالہ موسیٰ پہنچ جائیگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments