ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول کا حافظ آباد کا دورہ

ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول کا حافظ آباد کا دورہ

کرپشن فری پی ایچ پی میرا خواب ہے اور محفوظ شاہراہیں ہماری ذمہ داری :میاں معظم

حافظ آباد (نمائندہ دنیا، نامہ نگار ) ریجنل آفیسر پنجاب ہائی وے پٹرول ریجن گوجرانوالہ، ایس پی میاں معظم علی نے ضلع حافظ آباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پٹرولنگ پوسٹ پل جوریاں کی تفصیلی جبکہ اقبال نگر اور سندھواں تارڑ کی سرسری انسپکشن کی۔ سندھواں تارڑ میں کھلی کچہری کا بھی انعقاد کیا گیا، جس میں شہریوں، معززین علاقہ، میڈیا نمائندگان اور پولیس اہلکاروں نے شرکت کی۔ایس پی میاں معظم علی نے پوسٹوں کے ریکارڈ، اسلحہ، سرکاری گاڑی، صفائی اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور شہریوں کی شکایات سن کر موقع پر احکامات جاری کیے ۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ہائی وے پٹرول کا بنیادی مقصد شاہراہوں پر شہریوں کو محفوظ سفر کی سہولت فراہم کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ شہری ہیلپ لائن 1124 یا 0314-6497400 پر کسی بھی وقت مدد حاصل کر سکتے ہیں۔انہوں نے کمیونٹی پولیسنگ، شفافیت اور کرپشن کے خاتمے پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کرپشن فری پی ایچ پی میرا خواب ہے اور محفوظ شاہراہیں ہماری ذمہ داری ہیں۔بعد ازاں انہوں نے پولیس افسران اور جوانوں سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سنے اور اچھی کارکردگی دکھانے والے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی ہدایت بھی کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...