ریڑھی بانوں پر مہنگا اور ناقص فروٹ بیچنے کے الزامات
متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر چیکنگ نہیں کی جا رہی ، شہریوں کی تشویش
منڈیکی گورائیہ (نامہ نگار) ڈسکہ میں ریڑھی بانوں کی جانب سے مبینہ طور پر من مانے نرخوں پر فروٹ فروخت کرنے اور ناقص معیار کا پھل مہنگے داموں فروخت کیے جانے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ سے کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔شہریوں کے مطابق شہر کے مختلف مقامات، خصوصاً اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کے سامنے سڑک اور فٹ پاتھ کے کنارے قائم ریڑھیوں پر ناقص معیار کا فروٹ معیاری نرخوں پر فروخت کیا جا رہا ہے ، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر چیکنگ نہیں کی جا رہی۔شہریوں کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے باعث پہلے ہی پھل عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں، جبکہ بعض ریڑھی بان پہلے سے خراب فروٹ تھیلوں میں پیک کر کے صارفین کو مہنگے داموں فروخت کر دیتے ہیں۔عوام نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر ڈسکہ آفس کے سامنے اور دیگر مقامات پر ریڑھی بانوں کی باقاعدہ چیکنگ کی جائے ، سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور ناقص یا خراب فروٹ مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments