حافظ آباد میں ڈکیتی اور چوری کی 3 وارداتیں‘ لاکھوں کا سامان لوٹ لیا گیا
حافظ آباد (نمائندہ دنیا، نامہ نگار ) حافظ آباد میں ڈکیتی اور چوری کی تین مختلف وارداتوں میں نامعلوم ملزمان شہریوں سے نقدی، زیورات، موٹرسائیکل اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
پولیس کے مطابق پہلی واردات شمیر موڑ کے قریب ہوئی جہاں علی رضا کو اہل خانہ سمیت روک کر نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون چھین لیا گیا۔ دوسری واردات قلعہ رام رنگ کے قریب پیش آئی‘جہاں عاصم مظہر سے موٹرسائیکل اور نقدی چھین لی گئی، جبکہ کولو تارڑ میں نامعلوم چور پٹرول و ڈیزل ایجنسی کی دیوار توڑ کر لاکھوں روپے مالیت کا سامان لے اڑے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments