پابندی کے باوجود فٹ پاتھ پر تجاوزات ،انتظامیہ کا ایکشن
رحیم یارخان(ڈسٹرکٹ رپورٹر )پابندی کے باوجود فٹ پاتھ پرتجاوزات قائم کرنے پر انفورسمنٹ انسپکٹرکی کارروائی’پیدائشی طورپر بینائی سے محروم نوجوان سمیت 20دوکانداروں کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کرلیا’
بینائی سے محروم نوجوان کے خلاف مقدمہ درج کئے جانے پرورثاء کا شدید احتجاج۔ گزشتہ روز انفورسمنٹ انسپکٹر ضلع کونسل ملک ممتاز احمد نے پولیس کوارسال کئے جانے والے اپنے مراسلہ میں بیان کیاکہ ترنڈہ محمدپناہ میں احمدپورروڈ پرریڑھی بانوں اوردکانداروں نے فٹ پاتھ پرجائزقبضہ کررکھاہے جس کوکئی بارہٹاچکے ہیں‘ وارننگ دے چکے ہیں’ اعلانات کرائے جاچکے ہیں ۔لیکن کچھ مافیافٹ پاتھ پرقبضہ جمالیتاہے جس سے گزرنامحال ہے ۔ ملازمین سے لڑائی جھگڑا معمول ہے ’ تجاوزات میں ملوث ملزم محمدشکیل’محمدبلال’محمدعثمان’بشیر احمد ’محمدمہران سمیت ڈیڑھ درجن سے زائددکاندار شامل ہیں’اندراج مقدمہ کے ملزموں میں 16سالہ محمدساجد بھی شامل ہے جوکہ پیدائشی طورپر بینائی سے محروم ہے ۔ پولیس کی جانب سے بینائی سے محروم نوجوان کے خلاف تجاوزات کرنے پر ملزم نامزد کئے جانے پر شہریوں میں شدیدغم وغصہ پایاجاتاہے جنہوں نے مطالبہ کیاہے کہ تجاوزات کے خلاف اندراج مقدمہ میں نابینا نوجوان کوملزم نامزد کیاجانا باعث حیرت ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments