لدھیوالہ وڑائچ :مسلح افراد کی زرعی اراضی پر قبضے کی مبینہ کوشش
ٹریکٹر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا ، ایک ملزم کو گرفتار کر لیا دی گر فرار ہو گئے
لدھیوالہ وڑائچ / عالم چوک (نامہ نگار، نمائندہ خصوصی) تھانہ لدھیوالہ وڑائچ کے علاقے کوٹلی ریت والی میں مسلح افراد نے مبینہ طور پر ایک زمیندار کی زرعی اراضی پر قبضے کی کوشش کی، ٹریکٹر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا اور ہوائی فائرنگ کی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا جبکہ دیگر فرار ہو گئے ۔پولیس کے مطابق زمیندار عثمان طفیل کا ڈرائیور عظمت فصل کی کاشت کیلئے ٹریکٹر کے ذریعے زمین ہموار کر رہا تھا کہ اظہر، یاسر، سبحان، واجد، کاشف، نجمہ، شبانہ اور چار نامعلوم ساتھی اسلحہ اور ڈنڈوں سے مسلح ہو کر موقع پر پہنچ گئے ۔درخواست کے مطابق ملزمان نے ٹریکٹر ڈرائیور عظمت کو اسلحہ کے بٹ مار کر زخمی کر دیا اور کروڑوں روپے مالیت کی چار ایکڑ زرعی اراضی پر قبضے کی کوشش کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے خوف و ہراس پھیلانے کے لیے مبینہ طور پر ہوائی فائرنگ بھی کی۔اطلاع ملنے پر تھانہ لدھیوالہ وڑائچ پولیس موقع پر پہنچ گئی، جس پر ملزمان فرار ہو گئے ۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے عمر حیات نامی ایک شخص کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments