اینٹی نارکوٹکس کے ایک سال میں 2250آپریشنز،منشیات برآمد

اینٹی نارکوٹکس کے ایک سال میں 2250آپریشنز،منشیات برآمد

875منشیات فروش گرفتار،27ڈرون، 321عدد آتشیں اسلحہ برآمدکرلیا گیا

 بہاولپور(سٹی ررپورٹر )پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس نے ایک سال کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی’پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس نے 22جولائی 2025سے 22جولائی 2026 تک کی اپنی ایک سالہ کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ جاری کی ہے ۔ اس دوران کاونٹر نارکو ٹکس فورس کی طرف سے 2250 آپریشن کئے گئے اور 24.5 ٹن منشیات بر آمد کی گئیں جن کی مالیت 2.2 ارب روپے بتائی گئی ہے جبکہ 875 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا۔ 27 ڈرون اور321 آتشیں اسلحہ بر آمد کر کے قبضہ میں لیا گیا۔ 18 منشیات فروشوں کو سزائیں دلوائی گئیں۔ پنجاب کاونٹر نار کوٹکس فورس کا قیام وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کے پنجاب کو منشیات سے پاک کرنے کے وژن کے مطابق عمل میں لایا گیا۔ پنجاب کاونٹر نارکوٹکس فورس نے ایک سال کے عرصے میں اپنی شاندار کار کردگی،لگن،ذہانت اور جہدمسلسل سے بھر پور کامیابیاں حاصل کی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...