سادھوکے :بجلی بندش ،مشتعل افراد کا گیپکو اہلکار وں پر حملہ
ہوٹل پر بیٹھے 7 اہلکاروں کو 15 افراد نے سرعام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا ، مقدمہ درج
سادھوکے (نامہ نگار )سادھوکے میں بجلی کی طویل بندش پر مشتعل افراد نے مبینہ طور پر گیپکو اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ہوٹل پر بیٹھے 7 اہلکاروں کو مبینہ طور پر 15افراد نے گھیر لیا اور سرعام تشدد کا نشانہ بنایا ۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ بعد ازاں ایس ڈی او محمد رمضان کی مدعیت میں صدر پولیس تھانے میں نامزد ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ۔
پولیس نے ملزموں کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کر دی ۔ ذرائع کے مطابق واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی سامنے آ گئی ہے جس میں ہوٹل پر موجود اہلکاروں پر ہونے والے حملے کے مناظر دیکھے جا سکتے ہیں۔ پولیس نے فوٹیج کو تفتیش کا حصہ بنا لیا اور اس کی مدد سے واقعہ میں ملوث افراد کی شناخت اور کردار کا جائزہ لیا جا رہا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ شواہد کی روشنی میں قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments