بمبانوالہ تا سٹیڈیم روڈ خستہ حالی کا شکار‘ مسافرخوار
پانی ،کیچڑ اور گڑھوں سے موٹر سائیکلوں اور گاڑیوں کے حادثات معمول
ہیڈبمبانوالہ(نامہ نگار)بمبانوالہ تا سٹیڈیم روڈ خستہ حالی کا شکار ،سڑک پر پانی اور گڑھوں سے حادثات معمول بن گئے ۔ منتخب سیاسی نمائندوں کی عدم توجہی کی وجہ سے بمبانوالہ تا سٹیڈیم روڈ کئی دہائیوں سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے سڑک پر کھڑے پانی اور کیچڑ کی وجہ سے گڑھے نظر نہ آنے سے موٹر سائیکل سواروں اور دیگر گاڑیوں کے حادثات معمول بن گئے ہیں، اس روڈ پر سٹیڈیم ، نادرا آفس ، سول ہسپتال ،گیپکو آفس سمیت کئی اہم سرکاری دفاتر موجود ہیں جن میں ضروری کاموں کیلئے شہریوں کو آنے جانے میں دشواری کا سامنا ہے ، اس کے باوجود سڑک کی از سر نو تعمیر یا مرمت نہ ہونا منتخب نمائندوں کی کارکردگی پر بھی سوالیہ نشان ہے ۔ سیٹھ مٹھو، سماجی رہنما حاجی آفتاب اور غلام مصطفی سمیت علاقہ مکینوں نے وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف اور صوبائی وزیر بلدیات میاں ذیشان رفیق سے بمبانوالہ تا سٹیڈیم روڈ کی از سر نو جلد از جلد تعمیر کا مطالبہ کیا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments