مادرِ ملت فاطمہ جناح کے یومِ ولادت پر جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ میں تقریب
سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کے یومِ ولادت پر جی سی ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کے فاطمہ جناح کیمپس میں پروقار تقریب کا انعقاد،وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے مادرِ ملت کی خدمات کو سراہا ، انہوں نے کہا کہ محترمہ فاطمہ جناح کی شخصیت خواتین کے لیے عزم، حوصلے ، قیادت اور خدمت کی روشن مثال ہے ۔
پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے کہا کہ فاطمہ جناح کیمپس کا افتتاح بطور کالج 1951میں خود محترمہ فاطمہ جناح نے اپنے دستِ مبارک سے کیا تھا۔ تقریب کے اختتام پر مادرِ ملت محترمہ فاطمہ جناح کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments