وزیرآباد:میٹر لگوانے کیلئے لائن مین رقم لیتے گرفتار

 وزیرآباد:میٹر لگوانے کیلئے  لائن مین رقم لیتے گرفتار

وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ایف آئی اے نے سب ڈویژن نمبر 2 وزیرآباد کے لائن مین مبشر کو مبینہ طور پر میٹر لگوانے کی مد میں رقم لیتے گرفتار کر لیا۔ ایف آئی اے نے ملزم کے خلاف تفتیش شروع کر دی ۔

 عدنان علی کی درخواست کے مطابق گھریلو بجلی کا میٹر نصب کرنے کیلئے اضافی رقم طلب کی گئی معاملات طے ہونے کے بعد متاثرہ شخص ایف آئی اے کے پاس چلا گیا جس پر ایف آئی اے نے عدالت سے اجازت حاصل کرنے کے بعد جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں ٹریپ ریڈ کیا اور مبینہ طور پر رقم برآمد کر لی ۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...