آزاد کشمیر الیکشن ،نو شہرہ ورکا ں کے 10ہزار ووٹرز حق رائے دہی استعمال کرینگے
نوشہرہ ورکاں (نمائندہ دنیا )آزاد جموں و کشمیر کے عام انتخابات 2026 کے دوسرے مرحلے کی پولنگ کل 2 اگست بروز اتوار کو ہو گی تحصیل نوشہرہ ورکاں آزاد جموں و کشمیر کے حلقہ ایل اے 35(ٹو) میں شامل ہے جہاں لداخ اور جموں و کشمیر کے مہاجرین کے مجموعی طور پر 9 ہزار 916 ووٹرز رجسٹرڈ ہیں۔
ووٹرز کی سہولت کیلئے تحصیل بھر میں 21 پولنگ سٹیشن قائم کئے گئے ہیں جہاں پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments