راہوالی:نالے کی صفائی نہ ہونے سے گلاب پورہ کی گلیوں میں پانی جمع
راہوالی (نمائندہ دنیا )کینٹ بورڈ گوجرانوالہ وارڈ نمبر 6گلاب پورہ کی مین سٹریٹ میں نالے کی صفائی نہ ہونے پر گندا پانی پوری گلی میں جمع ہو کر تالاب کا منظر پیش کررہا ہے۔
جس سے مسجد کی طرف جانے والے نمازیوں اور راہگیروں کو دشواری کا سامناکرنا پڑ رہا ہے ۔ اہلیان گلاب پورہ نے چیف ایگزیکٹو آفیسر کنٹونمنٹ بورڈ محمد حیات سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر نوٹس لیتے ہوئے نالے کی صفائی اور پانی کی نکاسی کو یقینی بنائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments