آزاد کشمیر انتخابات ،مرکزی مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر کا دورہ حافظ آباد
حافظ آباد(نامہ نگار ، نمائندہ دنیا )پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سینئر نائب صدر پروفیسر حافظ محمد طلحہ سعید نے آزاد جموں و کشمیر قانون ساز اسمبلی کے حلقہ LA-35 جموں کی انتخابی مہم کے سلسلے میں حافظ آباد کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران پروفیسر حافظ محمد طلحہ سعید نے معروف کاروباری شخصیت فیصل لنگاہ (ساغر فلور ملز) سے ان کے دفتر میں ملاقات کی جس میں انتخابی مہم، عوامی رابطہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر وسیم صادق گجر امیدوار برائے ایم ایل اے حلقہ LA-35 جموں بھی موجود تھے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments