حمزہ شہباز شریف سے بیگم طلعت چیمہ اوروہاج شوکت کی ملاقات
وزیرآباد (ڈسٹرکٹ رپورٹر )سابق رکن پنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ (ن)حلقہ خواتین کی ضلعی صدر بیگم طلعت شوکت چیمہ نے وہاج شوکت چیمہ کے ہمراہ مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما حمزہ شہباز سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران آزاد جموں و کشمیر کے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ (ن)کی کامیابی پر حمزہ شہباز کو مبارکباد پیش کی گئی ۔اس موقع پر سیاسی صورتحال، پارٹی امور اور آئندہ کے تنظیمی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments