راہوالی:رشتہ سے انکار پر نوجوان نے لڑکی اغوا کر لی
سجن نامی ملزم نے 2ساتھیوں کیساتھ لڑکی کو بازار سے کار میں اغوا کر لیا
راہوالی (نمائندہ دنیا )والدین کی رشتہ دینے سے انکار ،نوجوان نے 18سالہ لڑکی کو اغوا کرلیا۔ راہوالی شمالی محلہ قبرستان کے رہائشی عبدالغفور سے کوٹلی رستم کے رہائشی عبدالمجید قوم انصاری نے بیٹے سجن کے لیے رشتہ مانگا جس پر عبدالغفور نے انکار کردیا ،تین روز قبل عبدالغفور گھر میں موجود تھا کہ اسکی بیٹی دن دو بجے مین بازار سے خریداری کے لیے گئی جو کافی دیر تک نہ لوٹی تو تشویش لاحق ہونے پر تلاش شروع کردی تو لوگوں نے بتایا کہ تمہاری بیٹی کو سجن ساکن کوٹلی رستم دو نامعلوم کے ہمراہ کار میں بٹھا کر ریلوے سٹیشن سے شوگر ملز کی طرف جارہے تھے ،بیٹی کی واپسی کیلئے معززین کے ذریعے سجن کے ورثاسے رابطہ کیا جنہوں پہلے وعدہ کیا بعد ازاں انکاری ہو گئے ۔ کینٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments