دکاندا ر آ ن لائن بلز جمع کر انے والوں کو لوٹنے لگے

دکاندا ر آ ن لائن بلز جمع کر انے والوں کو لوٹنے لگے

بل کی رقم کے حساب سے 50سے 150روپے تک فی بل اضافی وصول

سیالکوٹ (نمائندہ دنیا )دکاندا ر آ ن لائن بلز جمع کر انے پر گیپگو کے ستائے صارفین سے من مانی فیس وصول کرکے عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے لگے ، آئے روز بجلی کی قیمتوں میں ظالمانہ اضافے اور بلوں پر بھاری اضافی ٹیکسز کی بھرما ر نے شہریوں کو زندہ درگور کردیا ۔ رہی سہی کسر موبائل شاپس والے نکال رہے ہیں شہریوں سے بل کی رقم کے حساب سے 50روپے سے 150روپے تک فی بل اضافی وصول کئے جارہے ہیں پہلے ہی مہنگائی کے مارے عوام سے اضافی فیس وصولی انتہائی ظلم وزیادتی ہے ۔ انہوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی بلوں پر اضافی پیسے لینے والے دکانداروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...