رجسٹری برانچوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم

 رجسٹری برانچوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم

سب رجسٹرار آفس سٹی اربن ون کی دفتر میں غیر موجود گی پر شوکاز نوٹس عرصہ دراز سے تعینات عملہ کے فوری تبادلے کئے جائیں:ڈپٹی کمشنر کا دورہ

گوجرانوالہ (سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کا سب رجسٹرار آفس سٹی اربن ون کا اچانک دورہ، غیر حاضری پر سخت ایکشن، عرصہ دراز سے تعینات عملہ کے فوری تبادلے کے احکامات جاری کر دئیے ۔دورے کے دوران سب رجسٹرار کی دفتر میں عدم موجودگی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر شوکاز نوٹس جاری کرنے کے احکامات دے د ئیے ۔ڈپٹی کمشنر نے رجسٹری برانچ میں شہریوں کو فراہم کی جانے والی بنیادی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کو ہدایت کی کہ عوامی سہولت کیلئے درکار تمام بنیادی سہولیات بلا تاخیر فراہم کی جائیں۔انہوں نے تمام رجسٹری برانچوں میں جدید سی سی ٹی وی کیمرے نصب کرنے اور ان کا نظام مرکزی کنٹرول روم سے منسلک کرنے کے احکامات بھی جاری کئے تاکہ رجسٹری کے تمام مراحل کی مؤثر نگرانی اور شفافیت کو یقینی بنایا جا سکے ۔ڈپٹی کمشنر نے مزید ہدایت کی ہے کہ رجسٹری برانچوں میں طویل عرصے سے تعینات عملے کے فوری تبادلے (پوسٹنگ/ٹرانسفر) کئے جائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...